Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹوجی پی سیزن کی دوسری ورچوئل ریس فرانسسکو بگنائیا نے جیت لی

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 12:27pm

فرانسسکو بگنائیا نے موٹوجی پی سیزن کی دوسری ورچوئل ریس جیت لی، 2008  کے ٹرائتھلون اولمپک چیمپیئن جرمنی کے یان فروڈینو نے گھرپرہی آئرن مین ٹرائتھلون مکمل کرکے چیریٹی کیلئے 2 لاکھ یوروز کی رقم جمع کرلی۔

کورونا کے باعث موٹوجی پی سیزن کی دوسری ورچوئل ریس، اسٹےایٹ ہوم جی پی میں اٹالین موٹرسائیکلسٹ فرانسسکو بگنائیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔ آخری لیپ میں میورک وینالیز کومات دی۔

کورونا کے باعث اٹالین فٹبال لیگ معطل ہونے کے بعد اے سی میلان اور انٹر میلان کے ٹاپ اسٹرائیکرز نے آن لائن میچ کھیلا، سباستیانو اور رافائل لیاؤ کے درمیان کھیلا گیا ورچوئل میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

-2008 کے ٹرائتھلون اولمپک چیمپیئن جرمنی کے یان فروڈینو نے گھرپرہی آئرن مین ٹرائتھلون ایونٹ مکمل کرکے چیریٹی کیلئے 2 لاکھ یوروزکی رقم جمع کرلی۔ یان نے 8 گھنٹے 33 منٹ میں 3 اعشاریہ 86 کلومیٹرسوئمنگ، 180 کلومیٹرسائیکل اورٹریڈ مل پرمیراتھن ایونٹ مکمل کیا۔